16 دسمبر 2014 - 07:36
غرب اردن میں صہیونی فوجیوں کا ایک اسکول پر حملہ

غرب اردن کے شمالی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک اسکول پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک اسکول کو اپنے محاصرے میں لے کر اس پر شدید حملہ کیا اور فائرنگ کے علاوہ آنسوگیس کا بھی استعمال کیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے یہ حملہ، ایسی صورت میں انجام پایا کہ اس اسکول کے قریب صیہونی آبادکاروں نے ایک گاڑی کے ذریعے اس علاقے کے لوگوں کے خلاف اشتعال انگیز کاروائی کی جس پر فلسطینیوں نے ان پر پتھراؤ کردیا اور پھر ان صیہونی آبادکاروں کی حمایت میں صیہونی فوجیوں نے اس اسکول کو اپنے محاصرے لے لیا اور فائرنگ نیز آنسوگیس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعات ایسی حالت میں پیش آرہے ہیں کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور فلسطین کے ایک وزیر کے قتل کے واقعے کے بعد سے غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس کی صورت حال، سخت کشیدہ ہوگئی ہے۔

.......

/169